بلاوائیو( جنگ نیوز) زمبابوے نے افغان بولرز کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل حاصل کرلیا ۔ پہلے ٹیسٹ میںہوم سائیڈ نے تین پلیئرز کی سنچریوں کی مدد سے پہلی اننگز میں 586 رنز بنالیے۔ شان ولیمز 154 ، کپتان کریگ ارون 104 اور برائن بینیٹ نے 4 چھکوں اور 5چوکوں کی مددسے 110 ناقابل شکست رنز بنائے۔ غضنفر 3، نوید، ظاہر اور ضیاالرحمان نے 2،2 وکٹیں لیں ۔