میلبرن (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم مشکلات میں گھرگئی ۔ چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے۔ اسٹیو اسمتھ 140، کپتان پیٹ کمنز 49 اور الیکس کیری 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جسپریت بمراہ چار، رویندرا جدیجہ تین ،آکاش دیپ نے دو و کٹیں لیں۔ جواب میں مہمان ٹیم نے کھیل کے اختتام تک 164 رنز پر پانچ وکٹ کھودیے تھے۔ یشسوی جیسوال نے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور ویرات کوہلی کے ساتھ 102 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔کوہلی 36 ، نائٹ واچ مین آکاش دیپ صفر ،کپتان روہت شرما 3 جبکہ کے ایل راہول نے 24 رنزبناسکے۔ پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔