• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی شعبہ، اقدامات کا فیصلہ، وزیراعظم کی سربراہی میں 8 رکنی کابینہ کمیٹی قائم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نےزرعی شعبے میں مزید اقدامات کافیصلہ کرتے ہوئےاہم فصلوںسےمتعلق آٹھ رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے-وزیراعظم کابینہ کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے- نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراءمحمد اورنگزیب،احسن اقبال، رانا تنویر،جام کمال ،احد چیمہ شامل،ٹی او آرز طے ،کمیٹی گندم،چاول،کپاس،گنا،خوردنی تیل اور مکئی جیسے اہم فصلوں کی پیداوار کےتخمینوں اور کھپت کا جائزہ لینے سمیت دیگر اقدامات کرے گی ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وزیر نیشنل فوڈسیکیورٹی رانا تنویر حسین،صنعت وپیداوار، وزیر تجارتجام کمال خان اوروفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ کوکمیٹی ارکان میں شامل کیا گیا ہے جبکہ صوبائی وزراءاعلی یاان کے نامزد کردہ نمائندوں کو بہ وقت ضرورت کابینہ کمیٹی کے اجلاسوں میں مدعو کیا جائے گا-وزیراعظم نےکابینہ کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلیے ہیں-ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی گندم،چاول،کپاس،گنا،خوردنی تیل اورمکئی کی پیداوار کےتخمینوں اور ان جیسی اہم فصلوں کی کھپت کا گا ہے بہ گا ہےجائزہ لے گی-
اہم خبریں سے مزید