• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سفارتکار عاصمی افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات

اسلام آباد (صالح ظافر) سینئر سفارت کار عاصمی افتخار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کی ایڈیشنل مستقل مندوب (اے پی آر) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز جانے سے قبل وہ فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے۔ ذرائع کے مطابق، عاصمی افتخار موجودہ مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد آئندہ سال اپریل میں مستقل مندوب کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ تاہم، اپریل تک وہ ایڈیشنل مستقل مندوب رہیں گے۔ دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے پی ڈی ایس سی ممتاز زہرہ بلوچ کو پہلے ہی پیرس میں سفیر تعینات کیا جا چکا ہے۔ وہ ہیڈ کوارٹرز میں خارجہ امور کی ترجمان بھی ہیں۔ امکان ہے کہ وہ آئندہ ماہ پیرس روانہ ہو جائیں گی۔ دفتر خارجہ ان کے متبادل کی تلاش میں مصروف ہے۔ دریں اثناء برسلز میں سفیر کی تعیناتی کیلئے بھی موزوں افسر کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید