• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ نے ہمارے خلاف اقدامات معطل کردیے، نیشنل بینک آف پاکستان

کراچی (نمائندہ جنگ) امریکی فیڈرل ریزروبورڈ نے نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف اقدامات کے نفاذ کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل بینک آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل ریزرو بورڈ نے نفاذ کے 2 اہم اقدامات کو منسوخ کردیا ہے جو کہ پہلے نافذتھے۔ ان میں 22 فروری 2022 کو نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کے کراچی کے ہیڈکوارٹر اور نیویارک برانچ کے خلاف جاری کردہ "سیز اینڈ ڈیسسٹ آرڈر" شامل ہے، جسے باقاعدہ طور پر 2 دسمبر 2024 کو منسوخ کر دیا گیا۔مزید برآں، 14 مارچ 2016 کو کراچی میں این بی پی کے آپریشنز اور نیویارک برانچ کے حوالے سے طے شدہ تحریری معاہدہ 17 دسمبر 2024 کو ختم ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید