• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلرز ایک ہفتہ میں گرفتار، کارروائی کی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انسانی سمگلنگ خاتمے ، پائیدار حل تلاش کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے سہولت کار سرکاری افسران کے خلاف اب تک تادیبی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز ملک میں انسانی سمگلنگ کے سد باب کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی ۔اجلاس میں دسمبر 2024 میں یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے پیش نظر مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں تشکیل کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید