اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریٹائرڈ جسٹس مسٹر جسٹس اعجاز الحسن ہفتے کی سہ پہرایف ایٹ مرکز کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے، وہ 2009میں معیاد ملازمت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوئے تھے انہیں آج 29دسمبر دن 11 بجے اسلام آباد ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔ مرحوم کے صاحبزادے جواد نے جنگ کو بتایا کہ ان کے والد چسٹ انفیکشن، پھیپھڑوں اور زیابیطس کے عارضہ میں مبتلا تھے، ان کا جنازہ مکان نمبر34 ، سٹریٹ نمبر52، MR-II سیکٹر ڈی 12/2 اسلام آباد سے اٹھایا جائے گا۔ ان کی نماز جنازہ گیارہ بجے دن ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔