راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم 2گر وہوں کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے12 مسروقہ مو ٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا، تھانہ کھنہ اور تھانہ ہمک پولیس ٹیموں نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث دو گروہوں کے پانچ ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے بارہ عدد مسروقہ مو ٹر سائیکل اور ایک عدد لیپ ٹاپ برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت رشید طاہر ، نزارک ، سجاد ، عظیم اور محسن کے ناموں سے ہو ئی ، پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔