• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سگریٹ مرد و خواتین کی زندگی اوسطً 20 منٹ کم کردیتا ہے، رپورٹ

لندن (سعید نیازی) سگریٹ نوشی کرنے والوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نئے سال کے آغاز پر اس عادت کو چھوڑنے کی کوشش کریں کیونکہ ہر سگریٹ زندگی کو مختصر کرنے کا سبب بنتی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کی ایک نئی اسٹڈی رپورٹ کے مطابق مرد ہر سگریٹ پینے کی صورت میں 17منٹ اور عورت 22منٹ کی زندگی کم کر لیتی ہے۔ گزشتہ تخمینوں کے مطابق ہر سگریٹ صرف 11 منٹ زندگی مختصر کرنے کا سبب بنتی تھی تاہم نئے تخمینہ کے مطابق ہر سگریٹ مرد و خواتین کی زندگی اوسط 20 منٹ کم کردیتا ہے اور جتنی جلدی کوئی شخص سگریٹ پینا چھوڑتا ہے اس کی زندگی اسی حساب سے طویل ہوتی جاتی ہے۔ ڈپارٹمنٹ فار ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کے تحت کی جانے والی اسٹڈی رپورٹ کے نتائج کے مطابق اگر کوئی شخص روزانہ 10سگریٹ پیتا ہے اور وہ یکم جنوری کو سگریٹ نوشی ترک کرتا ہے تو وہ آٹھ جنوری تک اپنی زندگی کا ایک دن ضائع ہونے سے روک سکتا ہے۔ 20فروری تک اس کی زندگی میں ایک ہفتہ تک کا اضافہ ہوسکتا ہے اور اگر وہ 5اگست کو سگریٹ نوشی سے دور رہنے میں کامیاب رہتا ہے تو وہ اپنی زندگی میں ممکنہ طور پر ایک ماہ کا اضافہ کرلے گا۔ اسٹڈی کے مطابق تمباکو نوشی سے جان چھڑانا ہر عمر میں فائدہ مند ہے اور اس عادت سے جان چھڑانے کے فوائد فوری طور پر سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ سگریٹ نویشی چھوڑنے کے لئے متعدد مصنوعات اور طریقہ علاج بھی موجود ہیں۔

یورپ سے سے مزید