• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، وزیراعظم نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے ایشو پر نئی کمیٹی تشکیل دیدی ، چار رکنی کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفکیشن جاری کر د یاگیا ،کمیٹی کی ٹی او آرز بھی جاری کی گئی ہیں ایک ہفتہ میں اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی ،کمیٹی کے چیئر مین اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی کے سر براہ مشتاق سکھیرا ہونگے ، دیگر تین ممبران میں اینٹی منی لانڈرنگ اتھارٹی کے ڈی جی احسان صا دق ٗ وزارت داخلہ کے ایڈ یشنل سیکر ٹری نذر محمد بزدار اور ڈی جی آئی بی کا ایک نمائندہ شامل ہوگا۔اس سے قبل جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو ممبر بنایاگیا تھا،نئی کمیٹی میں انہیں نکال دیاگیا اور ان کی جگہ نذر محمد بزدار ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو شامل کیا گیا ہے جو پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں،ٹی اوآر کے مطابق کمیٹی جون2023کی احسان صادق کمیٹی کی سفارشات پر عمل در آ مد کیلئے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جا نب سے کئے گئے اقدامات کا اآڈٹ کرے گی۔کمیٹی عمل درآ مد نہ کئے جانے کےذمہ دار افسروں اور اہل کاروں کا تعین کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید