• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات فسادات، اجتماعی زیادتی اور مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث تمام ملزمان بری

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت کی عدالت نے گجرات فسادات میں اجتماعی زیادتی اور ایک درجن سے زائد مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث تمام 26 ملزمان کو 20 سال پرانے کیس میں عدم ثبوت کی بِنا پر بری کردیا،استغاثہ نے 190گواہوں اور 334 دستاویزی ثبوتوں کا جائزہ لیا ، کُل 39ملزمان میں سے 13ملزمان کی دورانِ ٹرائل موت ہوگئی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پنچمحل ضلع کے حلول کے ایڈیشنل سیشن جج لیلا بھائی کی عدالت نے 2002 کے فسادات کے دوران مسلمانوں کے قتل عام کے اور اجتماعی زیادتی کے الزام میں 20 سال پرانے کیس میں عدم ثبوت کی بنا پر تمام 26 ملزمان کو بری کردیا، کُل 39 ملزمان میں سے 13 ملزمان کی دورانِ ٹرائل موت ہوگئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید