• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلبرن میں کامیابی، آسٹریلیا کے ٹیسٹ فائنل کھیلنے کا امکان روشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میلبرن ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں کوالی فائی کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔ بھارت کے پوائنٹس اوسط 55.88 سے کم ہوکر 52.78 پر آ گئی جبکہ آسٹریلیا کی پوائنٹس اوسط 58.89 سے بڑھ کر 61.46ہوگئی۔ بھارت کے پاس ان میلبرن ٹیسٹ کے بعد صرف ایک میچ جب کہ آسٹریلیا کے پاس ابھی 3میچز باقی ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ جیت کر آسٹریلیا فائنل میں جگہ بنالے گا ۔ اور اگر بھارت جیت گیا تو اسے سری لنکا کو ہوم گراؤنڈز پر آسٹریلیا کو دو صفر سے ہرانے کی دعا کرنا ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید