کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے4مختلف کیٹیگریز میں ٹائٹلز حاصل کرلئے ۔ ایڈنبرا میں بوائز انڈر13کے فائنل میں سہیل عدنان نے اسپین کے ایٹزل ریگیورو گارشیا ، انڈر 15 فائنل میں حذیفہ شاہد نے سنگاپور کے ریحان سنگھ ، انڈر 17 میں اذان خان نے سوئٹزرلینڈ کے لینڈرو ووگیل جبکہ گرلز انڈر 13کیٹیگری میں ماہنور علی نے بھارت کی دیوانشی جین کو شکست دی۔