• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرٹ اور ایمانداری سے کامیابی ملے گی، صدر پی او اے عارف سعید

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عارف سعید نے کہا ہے کہ پہلا ہدف کھیل کے اقدار کو اہمیت دینا ہے۔ میرٹ اور ایمانداری کرینگے تو کامیابی خود ملے گی۔ پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اولمپک ازم کے مطابق ہاؤس کو چلانے اورسب کے ساتھ ملکر کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کرینگے۔ ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے ابھی بہت کام پڑا ہے۔ بہت سرمائے کی ضرورت ہے ۔ سندھ حکومت نے نیشنل گیمز کی منظوری دیدی ہے۔ دریں اثناء پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نائب صدور کی نشستوں پر عامر جان اور ماجد وسیم ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری کیلئے اعصام الحق اور واجد چودھری کامیاب ہوئے۔ پی او اے الیکشن کمیشن نے کامیاب اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید