کراچی (اسٹاف رپورٹر) بولا وایو میں بیٹنگ کیلئے ساز گار پچ پر رنز کے انبار لگ گئے اور بارش کی وجہ سے بھی وقت ضائع ہوا۔ زمبابوے اور افغانستان کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ زمبابوے نے پہلی اننگز میں 586رنز بنائے ۔ افغانستان کی ٹیم 699رنز بناکر آوٹ ہوگئی یہ افغانستان کا سب سے بڑا ٹیسٹ اسکور ہے۔ رحمت شاہ نے 234، حشمت اللہ شاہدی نے246 اور افسر زازئی 113رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔