• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈکیتی و چوری کےالزامات کے تحت سات مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں سات مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ کے علاقے آمنہ فدا سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے شارخ سے مسلح ڈاکو 63ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ شاہ رکن عالم اور سیتل ماڑی کے علاقوں سے رحمت اللہ اور محمد عارف کے موبائلزفونز چھین لیئے ،تھانہ کپ کے علاقے محمد جاوید سے دوملزمان اسلحہ کے زور پر83ہزار و دوموبائل لوٹ کر لے گئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے موٹرسائیکل سوار ملزمان ظفر سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جبکہ راجہ رام کے علاقے نامعلوم چور کاشف محمود کا بچھڑا چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید