ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، چیئر مین ملتان ڈوثزن فہد اسحاق سانگی، چیئر مین ملتان سٹی کاشف رفیق، جنوبی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان بلوچ گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف قریشی، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، ملتان کے نائب صدر عبدالمنان گوندل،ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فصیل محمود نے کہا ہے کہ کمشنر ملتان کے دفتر کے دروازے عوام کے لیے بندملتان شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث پورا ملتان شہر اندھیرے میں ڈوب کر رہ گیا ہے شدید دھند میں سٹریٹ لائٹ نہ ہو نے کی وجہ سے ٹریفک حادثات اور چوری ڈکیتی رازنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، جب بھی میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے سٹریٹ لائٹ کے حوالے رابط کیا جاتا ہے تو ایک جواب ملتا ہے کے کمشنر ملتان نے سٹریٹ لائٹ کی خرید اری اور مرمت کے لیے فنڈ پر پا بندی عائد کر رکھی ہے۔ محکمہ سوئی گیس نے چھوٹی بڑی شاہراؤں کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان ملتان شدید پریشانی سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کمشنر ملتان کا فی الفور تبادلہ کریں بصورت دیگر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔