ملتان (سٹاف رپورٹر) شوہر کی جانب سے شوٹر کے زریعے بیوی کو قتل کروانے کا معاملے پر عدالت نے گرفتار مقتولہ کے شوہر اور شوٹر سمیت 3 ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے پولیس تھانہ قطب پور نے مقتولہ کے شوہر حسیب سے پسٹل ،شوٹر ارباز اور ساتھی ملزم ابوبکر سے ایک ایک لاکھ روپے برآمد کر لئے تھے ، پروفیسر فیروزہ جمیل کو اسکے شوہر نے دوسری شادی کرنے کے لئے قتل کروایا تھا ۔