• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیاجائے‘ محمدبلوچ

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے کہا ہے کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ سےاجتناب کیاجائے غیر قانونی فعل سے کسی بھی شہری کی جان جاسکتی ہے تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں موجود رہے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تعاون کے بغیر غیر قانونی اقداما ت کی روک تھا م سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کویقینی بنانے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو قانو ن کے شکنجے میںلانے کے لئے اپنا کلید ی کردار ممکن نہیں بناسکتی ۔
کوئٹہ سے مزید