کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک اور صوبائی رابطہ کمیٹی کا ارکان پروفیسر حسین احمد شیرانی ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ حاجی سید قاسم شاہ مولانا محمد اقبال عثمانی اور مولانا عبد الغنی ساسولی نے سرکاری ہسپتالوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور کنٹریکٹ پالیسی لاگو کرنے کے حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ان شعبوں میں اگر خامیاں موجود ہیں تو ان کے ازالے کا مناسب طریقہ یہ نہیں ہے کہ انہیں نجی شعبے کے حوالے کیا جائے خرابیوں کے ذمہ داری میں وہ فیصلہ ساز حکومتی ادارے اور شخصیات بھی برابر کے شریک ہیں جو اب ان شعبوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کو تمام مسائل کا حل سمجھتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحت کے شعبے سے متعلق حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری اور عارضی بنیادوں پر ملازمین کو تعینات کرنے کی حکومتی پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔