کوئٹہ (پ ر)نیٹ ورک فار پیس اینڈ جسٹس کےکوارڈینیٹر منور خان کاسی ، ایڈووکیٹ بلوچستان ہائی کورٹ نے کاسی قوم کے بزرگوں اور جوانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔کاسی ایک پرامن ،تعلیم یافتہ ،باشعور قبیلہ ہے سب سے بڑھ کر یہ کہ کاسی قبیلہ کوئٹہ کے حقیقی وارثوں میں سے ہے ،اس قبیلے کے بزرگوں ،اکابرین اور پڑھے لکھے طبقے کا کوئٹہ شہر کی ترقی میں اہم کردار رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حوالے سے آواز بلندکرنا سب کا حق ہے ،پرامن احتجاج ایک آئینی و جمہوری راستہ ہے لیکن کاسی قبائل کو پرامن احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنانا،بزرگوں اور نوجوانوں کو لہو لہان کرنا قابل مذمت ہے یہ ایک غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدام ہوا ہے جس سے تعصب اور نفرت کی بو آتی ہے ۔نیٹ ورک فار پیس اینڈ جسٹس اس عمل کی مذمت کرتی ہے اور کاسی قومی اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔