• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر منصوبے کے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا‘ زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمٰن بازئی، حاجی عبد الجبار کاکڑ، حاجی شیر علی مشوانی، حاجی نور احمد بلوچ، حاجی محمد افضل بدوزئی، حاجی عزیز سرپرہ، صدیق اللہ آغا، عبدالقدوس اچکزئی، ٹکری پار الدین، ملک عصمت اللہ، بشیر احمد بلوچ، منیر احمد شاہوانی، ڈاکٹر اختر حسین بگٹی، عبدالوہاب مینگل، عبداللہ جان میرزئی، احمد نواز حاجی نیاز محمد، وڈیرہ یونس زہری احمد نواز و دیگر اضلاع کے زمینداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سولر منصوبے کی رقم منتقلی میں سستی، گھروں کی بجلی کی بندش اور ظالمانہ زرعی انکم ٹیکس کے حوالے سے تمام ذمہ داران سے رائے لی گئی۔ زمینداروں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے زمینداروں کو کئی بار بھاری بھرکم نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ،حال ہی میں حکومت کی جانب سے سولر منصوبہ شروع کیا گیا جس کا تمام زمینداروں نے خیر مقدم کیا اب 25 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کی دستاویزات جمع کروا دی گئی ہیں لیکن صرف 2600 کنکشن کی مد میں رقم کی ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ رقوم کی منتقلی کا عمل سست روی کا شکار ہے جو باعث تشویش ہے زمینداروں سے گندم کی بوائی کا سیزن بھی گیا ہے اس طرح کے نقصانات سے زمینداروں کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی،پیسے ابھی تک ملے نہیں لیکن کیسکو نے بجلی کا سامان اٹھانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بجلی بند ہو گئی بلکہ لوگوں کے گھروں میں پینے کا پانی ناپید ہو گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ سولر منصوبے سے متعلق جو وعدے کئے گئے اب تک عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ اجلاس میں پیسوں کی ادائیگی میں سست روی اور ظالمانہ زرعی انکم ٹیکس سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی جس میں چیئرمین نصیر احمد شاہوانی، حاجی عبدالرحمٰن بازئی، حق نواز لانگو، محمد افضل بدوزئی، حاجی عزیز سرپرہ، حاجی نور احمد، ملک منظور نوشیروانی، عید محمد کرد، حاجی شیر علی، سید عبدالقہار آغا، عبد الجبار کاکڑ، کاظم اچکزئی، عبدالقدوس اچکزئی، عبداللہ جان میرزئی، ملک عصمت اللہ کدیزئی، حاجی یعقوب شاہوانی شامل ہیں جو مذکورہ مسائل سے متعلق سیاسی جماعتوں کے علاؤہ ارکان صوبائی اسمبلی اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کے عید محمد کرد کی والدہ اور اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید