• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ری پولنگ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے‘ علی مددجتک

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کےپی بی 45کے امیدوار حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے عوام کے بھر پور تعاون اور کارکردگی کی بنیاد پر ری پولنگ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اعتماد کرنے والوں کو مایوس نہیں کرینگے انہوںنے مشرقی بائی پاس میں ماسٹر عبد الغفور کی سربراہی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی بلاتفریق ہمارامشن جاری ہے اوراسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اس موقع پر حاجی محمد گل شاہوانی ، میر ولی محمد قلندرانی، حاجی انور مینگل، میر یوسف بنگلزئی ، میر عبد الله نیچاری، عبد القادر ساسول، ٹکری حمید بنگلزئی ، اکرم محمد شہی، میر نوروز خان بنگلزئی ، تنویر جتک، خان جہان لہڑی اور دیگر موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید