• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار خان کا بنوں سنٹرل جیل کا دورہ

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پختون یار خان، نے بنوں سنٹرل جیل کا دورہِ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان اور ایکسیئن پبلک ہیلتھ فضل احمد بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے جیل کے مختلف بیرکوں، پھانسی گھاٹ، لنگر خانے اور ہسپتال کا دورہِ کیا اور وہاں فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو بھی جانچا انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی صوبائی وزیر نے جیل میں قیدیوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
پشاور سے مزید