کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اہلسنت الجماعت نے کراچی میں 60 مقامات پر پرامن دھرنے دیے دیے ہیں۔ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق دھرنے اہلسنت والجماعت کے قائدین علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی اور علامہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر دیئے گئے ۔دھرنوں میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہے۔دھرنے سے خطاب میں اہلسنت الجماعت کے رہنماؤں نے کہا کہ جینا ہو گا مرنا ہوگا دھرنہ ہوگا دھرنہ ہوگا۔ہمارا پرامن احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں دھرنوں کو فی الفور ختم کروایا جائے۔اپر کرم اور پارا چنار میں فوجی آپریشن کیا جائے۔اسلحہ بنکر مورچوں کا خاتمہ کیا جائے۔