• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام پر امن رہیں، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی موجودہ صورتحال پر چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےاہالیان کراچی سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ،شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں اور آپس میں مل کر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنائیں،ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر ان 40 سالوں میں بڑی محنت سے فرقہ وارانہ کشیدگی اور بھائی کو بھائی سے لڑوانے کی سازش کو ناکام بناکر ایک مستقل اور مکمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کی ہے،ڈ کراچی میں بسنے والے ہر عقیدے، ہر زبان سے تعلق رکھنے والے شہری مل کر صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔
اہم خبریں سے مزید