• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2024: کسی نے پہلی تو کسی نے دوسری بار شادی کی

—تصاویر سوشل میڈیا
—تصاویر سوشل میڈیا

سال 2024 پاکستان میں کئی ہائی پروفائل و مشہور شخصیات کے لیے خاص رہا۔

رواں سال ملکی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی شخصیات میں سے کسی نے پہلی بار تو کسی نے دوسری بار شادی کی۔

آئیے ایک نظر رواں سال شوبز انڈسٹری سے وابستہ شادی و نکاح کے بندھن میں بندھنے والی شخصیات پر ڈالتے ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم کا نکاح تو گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا لیکن رواں سال کا آغاز ان کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کے ساتھ ہوا۔ اداکارہ کا ’شالیمہ‘ یکم جنوری کو منعقد ہوا تھا۔


شعیب ملک اور ثناء جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا اعلان 20 جنوری کی صبح اچانک کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔


عریشہ رضی خان

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ اسٹار کیریئر کا آغاز کرنے والی معروف اداکارہ عریشہ رضی خان کا نکاح تو 2022 میں ہوگیا تھا تاہم ان کی رخصتی رواں سال کے آغاز میں ہوئی۔ جنوری کے وسط سے شروع ہونے والا مایوں مہندی کا سلسلہ فروری میں ان کی رخصتی تک چلتا رہا۔


ایمن زمان

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر ایمن زمان کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کا آغاز یکم فروری سے ہوا۔ اداکارہ اپنے دوست مجتبیٰ لاکھانی کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

حنا رضوی اور عمار احمد

شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی نے رواں سال 14 اپریل کو اپنے مایوں سے متعلق انسٹا پوسٹ شیئر کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔ 

41 سالہ اداکارہ نے ڈیجیٹل کونٹینٹ کری ایٹر عمار احمد خان سے رواں سال اپریل کے وسط میں شادی کی، جس کے بعد انہیں زائد العمری میں شادی اور بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

جویریہ عباسی

معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں منگنی کی تصاویر شیئر کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا تو مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

اداکارہ نے رواں سال جولائی میں اعلان کیا کہ انہوں نے 3 ماہ قبل ہی منگنی کے ساتھ ساتھ نکاح بھی کرلیا تھا، جسے جان کر مداح حیران رہ گئے تھے۔

زوہاب خان اور وانیہ ندیم

بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار زوہاب خان اور ٹک ٹاکر و ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم رواں سال مئی کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

فیروز خان 

معروف اداکار فیروز خان کی شادی کی خبریں رواں سال مئی کے اختتام سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں تاہم انہوں نے یکم جون کو  اپنی اور ڈاکٹر زینب دعا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی سے متعلق گردشی خبروں کی تصدیق کر کے سب کو دنگ کردیا تھا۔

محمد جنید ظفر

جیو نیوز سے وابستہ معروف اینکر پرسن محمد جنید ظفر نے رواں سال 2 جون کو دلچسپ انداز میں اپنے نکاح کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’میری آج کی 9 بجے کی ہیڈ لائن یہ ہے کہ میں نے نکاح کر لیا ہے‘۔

یشمیرا جان

پاکستانی معروف اداکار شبیر جان اور فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان رواں سال جون کے اختتام پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ ان کی ڈھولکی اور نکاح کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی خوب زینت بنیں۔

انوشے اشرف 

پاکستانی معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے جولائی میں اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے شادی نہ کرنے کا طعنہ دینے والوں کے منہ بند کردیے تھے۔ انہوں نے شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ رواں سال شادی کی ہے۔

دانیہ شاہ

پاکستانی معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے رواں سال جولائی کے اختتام پر ڈرامائی انداز میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹک ٹاکر اور اپنے وکیل حکیم شہزاد کے ساتھ شادی کی۔

عمیر جیسوال

اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال نے رواں سال اکتوبر میں اپنے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے اپنی دوسری شادی سے متعلق مزید تفصیلات خفیہ رکھی ہیں۔

ارشاد بھٹی اور سما راج

معروف پاکستانی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سابقہ اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سما راج دوسری شادی کر لی۔ انہوں نے رواں ماہ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی

معروف اداکار و فلمساز شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات ان دنوں چل رہی ہیں۔ حال ہی میں ڈھولکی، قوالی نائٹ، ہلدی، شبِ موسیقی کے بعد اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

رحمہ زمان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان بھی اس سال کے اختتام م سے قبل نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید