• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سزائیں مکمل کرنے والے بھارتی قیدیوں کو واپس کرے، بھارت پاکستانی ذرائع کی حراست میں کسی گمشدہ بھارتی دفاعی اہلکار کی موجودگی سے اظہار لاعلمی

اسلام آباد (صالح ظافر)بھارت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ 183 بھارتی ماہی گیروں اور شہری قیدیوں کی رہائی اور واپسی کو تیز کرے جنہوں نے اپنی سزائیں مکمل کر لی ہیں۔ بھارتی دفتر خارجہ نے یہ درخواست سالانہ قیدیوں کی فہرستوںکے تبادلے کے موقع پر کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ اس کی جیلوں میں 682بھارتی شہری موجود ہیں۔اس دوران اعلیٰ سطحی ذرائع نے پاکستان کی حراست میں کسی گمشدہ بھارتی دفاعی اہلکار کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہےبھارتی حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہری قیدیوں، ماہی گیروں، ان کی کشتیوں، اور پاکستان کی حراست میں موجود گمشدہ بھارتی دفاعی اہلکاروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کو یقینی بنائے۔ بھارت نے پاکستان سے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید76پاکستانی شہریوں کی تصدیق کا عمل تیز کیاجائے تاکہ انہیں جلد واپس بھجوایاجاسکے۔ اس دوران اعلیٰ سطحی ذرائع نے پاکستان کی حراست میں کسی گمشدہ بھارتی دفاعی اہلکار کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ یہ دلچسپ بات ہے کہ بھارت 1971 میں پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران اپنے گمشدہ دفاعی اہلکاروں کے حوالے سے دعوے کرتا رہا ہے، جبکہ پاکستان نے بھی بھارت کو اپنے گمشدہ دفاعی اہلکاروں کی یاد دہانی کروائی ہے جو کارروائی کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔تاہم، ان 53 سالوں میں دونوں جانب سے کسی ایک بھی اہلکار کا پتہ نہیں چل سکا۔
اہم خبریں سے مزید