• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی رکنیت کے آغاز کے موقع پر اسحاق ڈار کا وزارت خارجہ میں استقبالیہ

اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سال 2025 اور 2026 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی مدت کے آغاز کے موقع پر بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے ریزیڈنٹ مشنز کے سربراہان اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ آٹھویں بار منتخب ہونے کے بعد پاکستان سلامتی کونسل میں تجربے کی بھرپور میراث اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے لیے غیر متزلزل عزم لے کر آیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید