لوٹن (شہزاد علی) شہیدبے نظیر بھٹو کی ساری زندگی سیاسی جدوجہد سے عبارت ہے۔ انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل، انسانی حقوق کی سربلندی اور معاشرے کے عام طبقات کے حقوق کے لیے آخر دم تک جدوجہد جاری رکھی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پارٹی ساوتھ زون کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کی مناسبت سے لوٹن میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف مقررین نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی یوکے، کے صدر محسن باری، جنرل سیکرٹری اظہراقبال بڑالوی، پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ابرار میر، اور متعدد دیگر رہنماؤں نے بے نظیر بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت اورجمہوری اقدار کو فوقیت دی۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلز پارٹی کا کردار تاریخی حامل کا رہا، پاکستان کو ایٹمی اور میزائل صلاحیت سے بھی پیپلز پارٹی نے ہی ہمکنار کیا۔ مزید اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ پاکستان کو اس وقت سخت بیرونی اور اندورنی چیلنجز کا سامنا ہے اور چیلینز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں میں اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے شرکاء میں سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسلر راجہ محمد اسلم خان، چوہدری شریف، سابق مئیرز لوٹن ریاض بٹ اور طاہر ملک، چوہدری محمد امین پوٹھی، آصف خان، خان عبداللہ خان، چوہدری نثار، اظہر ملک، چوہدری محمد عارف، مسعود رانا، خواجہ امیر قیصر داؤد، محمد فیاض قریشی، شبیر ملک ، ممتاز بٹ، امتیاز چوہدری، راجہ محمد یعقوب خان، آذاد ملک نکیالوی یاسر مسعود کونسلر انوار ملک، چوہدری عبدل غفار اور افتخار اوپل شامل تھے۔مہربان ملک جنرل سیکرٹری پی پی ساوتھ زون نے میزبانی کا فریضہ انجام دیا۔ تقریب کے اختتام پر قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔