• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے پشاور ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور ہونے پرانکی ایک مقدمہ میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی معطل اور دیگر مقدمات میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر وکیل صفائی محمد فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے سترہ دسمبر کو 32مقدمات میں 16جنوری تک علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید