ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان نے غیر قانونی بلڈنگز اور بغیر نقشہ کے خلاف بلڈنگز کےخلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا ہے، ابدالی روڈ پر کثیر تعداد میں غیر قانونی و بغیر نقشہ عمارتیں سیل کردی ہیں جبکہ ابدالی روڈ پر غیر قانونی پلازہ کی دکانوں کی خریدوفروخت رکوا کر دفتر بند کروادیا ہے، آپریشن کی قیادت ایم او پی خورشید نصیر نے کی ، واضح رہے کہ ملتان شہر میں سیکڑوں غیر قانونی عمارتیں ہیں جن کے ذمہ کروڑوں روپے کی کمرشلائزیشن فیس واجب الادا ہے۔