• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے زیر حراست انسانی سمگلنگ کا ملزم چل بسا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کے زیر حراست انسانی سمگلنگ کا ملزم انتقال کرگیا، ملزم سہیل حسن بھٹی کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو اسلام آباد سے لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ اس کی طبیعت خراب ہو گئی، اسےشیخوپورہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اس ضمن میں تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید