• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مون سون کے لئے پیشگی اقدامات شروع

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے مون سون کے لئے پیشگی اقدامات شروع کر دئیے، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ایریاز میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا، مون سون صفائی مہم کے تحت اسلام آباد کے مختلف نالوں کی صفائی کی گئی ،ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق کورنگ نالے سمیت شہر بھر کے تمام نالوں میں صفائی کا عمل مکمل کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے صفائی مہم کی نگرانی کی گئی، اس دوران مہم کے تحت شہر بھر میں مین ہولز کے حوالے سے بھی انسپکشن کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید