راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے رہائشی مختلف وارداتوں میں 15موٹر سائیکلوں، بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد میں ایک موٹرسائیکل گن پوائنٹ پرچھین لیاگیاجب کہ 5 موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ،جب کہ تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ سنگ جانی ،تھانہ کھنہ اور تھانہ نون میں رابری کی وارداتوں میں شہری طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،تھاتھانہ صادق آباد کے علاقہ بند کھنہ روڈ پرفاروق شاد خان سے2موبائل ،12ہزار روپے،یوایس بی اور شناختی کارڈ، تھانہ روات کے علاقہ ہرکہ گاؤں میں شہری سے موبائل اور 20ہزار روپے چھین لئے گئے، قائد آباد میں محمدرفیق کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی 6 لاکھ روپے ،امرپورہ میں احتشام جاوید کے کارخانے سے مشینیں مالیتی ایک لاکھ 20ہزار روپے ،ڈھوک چودھریاں میں جہانزیب رمضان کے گھر سے تالے توڑ کر 4تولے کے طلائی زیورات اور 20ہزار روپے، ملت آباد میں رضوان کے گھرسے تالے توڑ کر ایل ای ڈی اورپرائزبانڈزاور رقم مالیتی 4لاکھ 25 ہزار روپے ،گلستان کالونی میں زاہد عبید کے گھر سےتالے توڑ کر3لاکھ روپے ،سونامالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،اور ڈی وی آر،کیانی مارکیٹ میں علیم صدیقی کے رہائشی کمرے سے20تولے وزنی طلائی زیورات اور8لاکھ روپے نقدی ،ایوب کالونی میں بیرسٹر معذن رشید کے گھر سے تالے توڑ کر50لاکھ روپے ،15تولے کے طلائی زیورات، 8قیمتی گھڑیاں اور لائسنس یافتہ کلاشن کوف چوری کرلئے گئے ۔