• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ،ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق23مارچ کو موٹر وے ایم ون پر براہمہ انٹرچینج کے قریب ا یک کار تیز رفتاری اور ڈرائیور کی عدم توجہی کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی تھی جس سے عمیر عنایت ان کی اہلیہ کومل عنایت اور دوکم سن بچے زخمی شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں واہ جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج منگل کو دونوں میاں بیوی دم توڑ گئے ،ان کی میتیں موٹروے پولیس کی ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقے ہری پور منتقل کر دی گئیں ، حادثے میں زخمی ہونے والے دو کم سن بچوں میں سے تین سالہ حسن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید بہتر علاج کے لیے پی او ایف واہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید