راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے گنج منڈی 200لیٹر غیر معیاری جوس تلف کر دیا۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جوس کی کوالٹی انتہائی ناقص پائی گئی جبکہ خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی نہ تھا جو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے تمام غیر معیاری جوس کو موقع پر ہی تلف کر دیا ۔قوانین کی خلاف ورزی پرمالک کو 35 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔