• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی ضیاع روکنے کیلئے اسلام آ باد میں100ری چارج ویلز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں زیر زمین پانی کی سطح بلند کرنے اور پانی کے ضیاع کوروکنے کیلئے 100ری چارج ویلز بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے تقریباً 20 مقامات پر واٹر اسٹوریج ٹینکس تعمیر کئے جائینگے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں پانی کے نظام کی جدید بنیادوں پر مانیٹرنگ کیلئے سکاڈا (Scada) سسٹم اور فلو میٹرز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے۔دوسری جانب چیئرمینCDAمحمد علی رندھاوا نے ہدایت جا ری کرتے ہو ئے کہا کہ چھتوں سے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے نظام پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس ضمن میں منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت اسلام آباد واٹر کے ڈی جی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید