راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لفٹ کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کوگرفتار کرکے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرلی گئی ، تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم سے 25لاکھ روپے مالیت کے 5تولہ طلائی زیورات، نقدی 4لاکھ 61ہزار 330روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا ،ملزم کے زیر استعمال کار بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی، ادھر راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کر کے 5لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 5لیٹر شراب برآمد کی ، تھانہ نیوٹاؤن اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نےایک ، ایک ملزم کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔