• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،خاتون سمیت 6ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اے این ایف نے 3 شہروں سے ایک خاتون سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کر لی، ترجمان اے این ایف کے دوران اسلام آباد میں تین، جب کہ لاہور اور حیدرآباد میں کی گئی 5کارروائیوں میں 19لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 16کلو280گرام منشیات برآمد کر لی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ابوظہبی جانیوالے مسافر کے جوتوں سے 600گرام چرس برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا، اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 2کلو 400گرام چرس برآمد کرکےملزم کوگرفتار کر لیا گیا، اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 750گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، اے این ایف حکام نے حیدرآباد شاپنگ مال کے قریب ایک خاتون سے 12کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، لاہور ملتان روڈ پر سٹیشن کے قریب ایک گاڑی سے 530 گرام وزنی 92 آئس بھرے کیپسولز برآمد کر کے 2ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، ملزموں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید