راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم نے دو ماہ قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا تھا، ملزم وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا، رتہ امرال پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسےگرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 800گرام چرس بھی برآمد ہوئی،جس پر الگ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔