• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 6افراد جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت 6افراد جان کی بازی ہار گئے، تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ عثمان پورہ میں 21سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق لنڈی کوتل کے 2بھائی مراداور زوہیب امپیریل مارکیٹ کے قریب کام کرتے تھے عید پربڑابھائی مراد گاؤں چلاگیا اس کا چھوٹا بھائی سموسہ فروش زوہیب یہیں رہا، جس نے گزشتہ روزتاج پلازہ، کمرے میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، تھانہ چونترہ کے علاقہ چک بیلی خان میں 6بچوں کی ماں گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر زندگی کی قید سے آزادہوگئی سب انسپکٹر باقر کے مطابق 40سالہ زبیدہ کے گھر والوں کاکہنا ہے کہ میاں بیوی میں تعلقات خوش گوار نہ تھے، پوسٹ مارٹم کے بعدلاش ورثاکے حوالے کر دی گئی، تھانہ سول لائنز گلستان کالونی میں لین 5میں غیرآباد جگہ سے خستہ حال پرانی لاش ملی پولیس کے مطابق لاش تین چار ماہ پرانی معلوم ہوتی ہے فرانزک سائنس اتھارٹی کوطلب کر لیا گیا، تھانہ سول لائنز جھنڈا چیچی کے قریب محکمہ ہیلتھ پنجاب کاملازم محمد کامران موٹرسائیکل پرسوار جا رہا تھا کہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ سے نومولود بچے کی لاش ملی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود گولڈن ٹاؤن میں عمران نامی شخص کی لاش ملی جوکہ تین دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید