• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کو وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ سے 27ارب روپے کی پہلی قسط جاری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )صارفین کوعالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی ہدایات پرآئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کو وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ سے 27 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ۔وزارت خزانہ کے مطابق صارفین کوعالمی منڈیوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی ہدایات پریہ قسط فراہم کی گئی تاکہ قیمتوں میں فرق کے کلیمز(پرائس ڈیفرینشل کلیمز)کی ادائیگی کی جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید