پشاور (ایجنسیاں)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 26نومبر کو اتنا بڑا سانحہ ہوا‘وزیراعظم کی جانب سے اپیکس فورم پر اس طرح کی بات کرنا کہ گولی نہیں چلی نامناسب ہے‘ 13شہداء کی تصدیق ہوچکی، انصاف مانگتے رہیں گے‘تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد ملک میں دہشت گردی پھیلی ‘سرحد پار سے آنے والے عناصر کو روکنا جن کی ذمہ داری ہے وہ پوری کریں ہم ساتھ ہیں۔ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ امن و امان کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ افغانستان سے جرگہ کے ذریعے بات چیت کیلئے کے پی حکومت اور قبائلی عمائدین کو کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات خوش آئند ہیں‘ ہم مذاکرات پاکستان کے لیے کر رہے ہیں۔