• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاؤالدین محمد میاں خان نقشبندی مجددی کا عرس آج ہو گا

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاؤالدین محمد میاں خان نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کا 14 واں سالانہ عرس آج 4 جنوری بروز ہفتہ اتوار خانقاہ حامدیہ جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ پر منعقد ہوگا پروگرام کے مطابق 4 جنوری بروز ہفتہ صبح 10 بجے ختم بخاری شریف منعقد ہوگا شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا غلام حسین نقشبندی خصوصی خطاب کرینگے بعد نماز ظہر مزار مبارک کو غسل دیا جائے گا بعد نماز عصر مزار مبارک پر چادر پوشی کی تقریب منعقد ہوگی بعد نماز عشاء عرس مبارک کی مرکزی تقریب محفل نعت وعظ منعقد ہوگی ۔
ملتان سے مزید