ملتان (سٹاف رپورٹر ) معذور شہری کی ڈیڑھ برس سے لاپتہ والدہ کو بازیاب کروانے کی اپیل، جلال پور پیر والا کے علاقہ محلہ خواجگان کے رہائشی معذور شخص محمد شہزاد نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری والدہ ساجدہ بی بی عرصہ ڈیڑھ سال سے لاپتہ ہیں جن کی گمشدگی کی رپورٹ مقامی تھانہ پولیس سٹی جلال پور پیر والا میں درج کرائی گئی لیکن پولیس نے میری والدہ کی برآمدگی کی بجائے الٹا مجھے پاگل قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ میری والدہ نے کسی سے شادی کر لی ہے، اس موقع پر محمد شہزاد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں معذور شہری ہوں، حکومتی سطح پر میرا علاج معالجہ کرایا جائے اور والدہ کو بازیابکروایاجائےاور مالی امداد بھی کی جائے، معذور شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،آ ئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ اگر میری شنوائی نہ کی گئی تو وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے خود سوزی پر مجبور ہو جاؤں گا۔