• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ کی برآمدات ،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 31 فیصد اضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیمنٹ کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 31.60فیصد اضافہ جبکہ مقامی فروخت میں 10.4فیصد کمی ہوئی ہے ،آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے)کے اعدادوشمار کےمطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 3.655ملین ٹن رہا تھا ،تاہم جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2024)کےدوران برآمدات کا حجم 4.810 ملین ٹن تک بڑھ گیا ۔اسطرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 1.155ملین ٹن یعنی 31.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید