• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک اسٹار لنک سروس کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس کیلئے حکومتی فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا صارف کے خیر مقدمی بیان پر اسٹارلنک کے مالک ایلون مسک کا ردعمل بھی آگیا۔ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹار لنک سروس کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں۔ ایک پاکستانی خاتون صارف نے ایکس پر ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اسٹار لنک کے ساتھ، پاکستان مستقبل میں آگے جاسکتا ہے، جہاں ہر شہری کو جڑنے اور بڑھنے کا موقع ملے گا۔ اسٹار لنک کو ہمارے کل کے لئے پل بننے دیں۔
اہم خبریں سے مزید