• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون پر تشد کر کےانگوٹھے لگواکر مکان پر قبضہ کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پیر صحابہ ٹاؤن میں خاتون اور اس کی بیٹیوں پرتشدد کرنے ،اسٹامپ پیپر پر دستخط ،انگوٹھے لگواکر مکان پر قبضہ کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ نصیرآباد کو شازیہ اکرم نے بتایا کہ میں اپنے گھر واقع پیر صحابہ ٹاؤن نیو چاکرہ راولپنڈی میں موجود تھی کہ اسی دوران گھر کا مین گیٹ پھلانگ کر یا سرخان ، شبیر خان، ناصر خان، بلال جدون ہمراہ کچھ اور نا معلوم افراد ہمراہ دو عورتوں کے آئے، مجھے اور میری بچیوں کو ایک کمرے میں بند کر کے موبائل فون چھین لیے اور پسٹل تان لیا اور مطالبہ کرنے لگے کہ اسٹامپ پر دستخط کرو ورنہ آپ کو گولی مار دیں گے، میں نے انکار کیا تو انہوں نے مجھے اور میری بیٹیوں کو تھپڑ مارے اور زدو کوب کیا میں نے پھر بھی انکار کیا تو انہوں نے نازیبا وڈیو بنا کر مجھے بلیک میل کر کے انگوٹھے لگوائے اور دستخط کروا لیے، اور میرے چار لاکھ روپے،شناختی کارڈ، قیمتی سامان پر قبضہ کر لیا، اور مجھے اور میری بیٹیوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔
اسلام آباد سے مزید