• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 37واں یوم تاسیس آج منایا جائے گا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) منہاج القرآن ویمن لیگ کا 37واں یوم تاسیس آج پانچ جنوری کو منایا جائے گا، پاکستان سمیت بیرون ممالک کی تنظیمات یوم تاسیس پرکانفرنسز، سیمینارز منعقد کریں گی، سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ اس دور میں مصطفوی تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا رہی ہے اس تاریخی موقع پرمنہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ تمام بیٹیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی القادری، خرم نواز گنڈاپور اور نور اللہ صدیقی نے اپنے پیغامات میں کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اسلامی روایات و اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ویمن امپاورمنٹ کے لئے شاندار جدوجہد کی ہے، منہاج القرآن ویمن لیگ کی دین متین کے فروغ کےلئے سرگرمیاں قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں۔
اسلام آباد سے مزید